كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 11. بَابُ: شَأْنِ الْهِجْرَةِ باب: ہجرت کے معاملہ کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ”تمہارا برا ہو۔ ہجرت کا معاملہ تو سخت ہے۔ کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم ان کی زکاۃ نکالتے ہو؟“ کہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”جاؤ، پھر سمندروں کے اس پار رہ کر عمل کرو، اللہ تمہارے عمل سے کچھ بھی کم نہیں کرے گا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 36 (1452)، الہبة 35 (2633)، مناقب الأنصار 45 (3923)، الأدب 95 (6165)، صحیح مسلم/الإمارة 20 (87)، سنن ابی داود/الجہاد 1 (2474)، (تحفة الأشراف: 4153)، مسند احمد (3/14، 64 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مفہوم یہ ہے کہ تمہاری جیسی نیت ہے اس کے مطابق تمہیں ہجرت کا ثواب ملے گا تم خواہ کہیں بھی رہو۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہجرت ان لوگوں پر واجب ہے جو اس کی طاقت رکھتے ہوں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|