كتاب البيعة کتاب: بیعت کے احکام و مسائل 16. بَابُ: الْبَيْعَةِ فِيمَا أَحَبَّ وَكَرِهَ باب: (امیر کے) ہر پسندیدہ اور ناپسندیدہ حکم کو بجا لانے پر بیعت کرنا۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: میں آپ سے ہر اس چیز میں جو مجھے پسند ہو اور اس میں جو ناپسند ہو سمع و طاعت (سننے اور حکم بجا لانے) پر بیعت کرتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”جریر! کیا تم اس کی استطاعت رکھتے ہو، یا طاقت رکھتے ہو؟“ آپ نے فرمایا: ”کہو ان چیزوں میں جن کو میں کر سکتا ہوں، چنانچہ آپ نے مجھ سے بیعت لی، نیز ہر مسلمان کی خیر خواہی پر بیعت لی“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 3212، 3216)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأحکام 43 (7204)، صحیح مسلم/الإیمان 23 (56)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 4180-4182، 4194) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
|