كتاب تحريم الدم کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل 24. بَابُ: مَنْ قَاتَلَ دُونَ دِينِهِ باب: جو اپنے دین کی حفاظت کے لیے لڑے۔
سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت میں مارا جائے تو وہ شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4095 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|