كتاب تحريم الدم کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل 13. بَابُ: الاِخْتِلاَفِ عَلَى أَبِي إِسْحَاقَ باب: اس حدیث میں ابواسحاق سبیعی پر اختلاف کا ذکر۔
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام مشرکوں کی زمین میں بھاگ کر چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4054) (ضعیف) (اس کے راوی ’’ابواسحاق‘‘ مختلط اور مدلس ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام مشرکوں کی زمین میں بھاگ کر چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو کوئی غلام بھاگ کر مشرکوں کی سر زمین میں چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4054 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو کوئی غلام بھاگ کر مشرکوں کی زمین میں چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4054 (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جو کوئی غلام اپنے مالکوں سے بھاگا اور دشمن سے جا کر مل گیا تو اس نے خود کو حلال کر دیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9821)، مسند احمد (1/63) (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎: یعنی اس کا خون حلال ہو گیا۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
|