كتاب تحريم الدم کتاب: قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل 10. بَابُ: النَّهْىِ عَنِ الْمُثْلَة باب: مردہ کا مثلہ کرنا منع ہے۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خطبے میں صدقہ پر ابھارتے اور مثلہ سے منع فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1389) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مردہ کے ہاتھ پاؤں اور کان ناک کاٹ دینے کو مثلہ کہتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|