كتاب اللباس کتاب: لباس کے متعلق احکام و مسائل 47. بَابُ: رُكُوبِ النُّمُورِ باب: چیتے کی کھال سواری پر رکھ کر بیٹھنے کا بیان۔
ابوریحانہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چیتوں کی کھال پر سواری کرنے سے منع فرماتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/اللباس 11 (4049)، سنن النسائی/الزینة 20 (5094)، 27 (5113، 5114، 5115)، (تحفة الأشراف: 12039)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/134)، سنن الدارمی/الاستئذان 20 (2690) (حسن صحیح)» (بعد کی حدیث معاویہ رضی اللہ عنہ سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چیتوں کی کھال پر سواری کرنے سے منع فرماتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/اللباس 43 (4129)، (تحفة الأشراف: 11439)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/93، 94) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ یہ زینت اور فخر کی چیز ہے، اور اس لئے بھی کہ یہ غیر مسلموں کا لباس ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|