كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 14. بَابُ: الْفَضْلِ فِي إِتْيَانِ الْمَسَاجِدِ باب: مسجد میں آنے کی فضیلت کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14947)، مسند احمد 2/319، 431، 478 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|