كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 29. بَابُ: النَّوْمِ فِي الْمَسْجِدِ باب: مسجد میں سونے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں جب وہ نوجوان اور غیر شادی شدہ تھے تو مسجد نبوی میں سوتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 58 (440)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: 8173)، مسند احمد 2/120، سنن الدارمی/الصلاة 117 (1440) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|