كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 30. بَابُ: الْبُصَاقِ فِي الْمَسْجِدِ باب: مسجد میں تھوکنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے، اور اس کا کفارہ اسے مٹی ڈال کر دبا دینا ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساجد 13 (552)، سنن ابی داود/الصلاة 22 (475)، سنن الترمذی/الصلاة 284 (572)، (تحفة الأشراف: 1428)، مسند احمد 3/173، 232، 274، 277، سنن الدارمی/الصلاة 116 (1435) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ اس صورت میں ہے جب مسجد کچی ہو، اس میں مٹی یا ریت وغیرہ موجود ہو تو تھوک کر مٹی کے نیچے چھپا دے، اور بعض نے کہا ہے کہ دفن کرنے سے مراد اسے صاف کر کے مسجد سے باہر پھینک دینا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|