كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 16. بَابُ: مَنْ يُمْنَعُ مِنَ الْمَسْجِدِ باب: کن لوگوں کو مسجد میں آنے سے روکا جائے گا؟
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی اس درخت میں سے کھائے، پہلے دن آپ نے فرمایا لہسن میں سے، پھر فرمایا: لہسن، پیاز اور گندنا میں سے، تو وہ ہماری مسجدوں کے قریب نہ آئے، کیونکہ فرشتے بھی ان چیزوں سے اذیت محسوس کرتے ہیں جن سے انسان اذیت و تکلیف محسوس کرتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 160 (854)، الأطعمة 49 (5452)، الاعتصام 24 (7359)، صحیح مسلم/المساجد 17 (564)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 13 (1807)، (تحفة الأشراف: 2447)، مسند احمد 3/380 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|