كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 1. بَابُ: الْفَضْلِ فِي بِنَاءِ الْمَسَاجِدِ باب: مساجد بنانے کی فضیلت کا بیان۔
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی مسجد بنائی جس میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا جاتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 10767)، مسند احمد 4/386 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|