كتاب المساجد کتاب: مساجد کے فضائل و مسائل 26. بَابُ: إِظْهَارِ السِّلاَحِ فِي الْمَسْجِدِ باب: مسجد میں ہتھیار نکالنے کا بیان۔
سفیان ثوری کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا: کیا آپ نے جابر رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ ایک شخص مسجد میں کچھ تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”ان کی پیکان پکڑ کر رکھو“، تو عمرو نے کہا: جی ہاں (سنا ہے)۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الصلاة 66 (451)، الفتن 7 (7073)، صحیح مسلم/البر والصلة والآداب 34 (2615)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأدب 51 (3777، 3778)، (تحفة الأشراف: 2527)، مسند احمد 3/308، 350، سنن الدارمی/المقدمة 53 (657)، الصلاة 119 (1442) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|