كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 34. بَابُ: ثَوَابِ ذَلِكَ باب: اذان کا جواب دینے کے ثواب کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ بلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر اذان دینے لگے، جب وہ خاموش ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یقین کے ساتھ اس طرح کہا، وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 14641)، مسند احمد 2/352 (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|