كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 13. بَابُ: كَيْفَ يَصْنَعُ الْمُؤَذِّنُ فِي أَذَانِهِ باب: اذان دیتے وقت مؤذن کیا کرے؟
ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو بلال رضی اللہ عنہ نے نکل کر اذان دی، تو وہ اپنی اذان میں اس طرح کرنے لگے یعنی ( «حى على» … کے وقت) دائیں اور بائیں مڑ رہے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 19 (634)، وقد أخرجہ: (تحفة الأشراف: 11807)، مسند احمد 4/308، سنن الدارمی/الصلاة 8 (1234) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|