كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 25. بَابُ: أَذَانِ الرَّاعِي باب: چرواہے کی اذان کا بیان۔
عبداللہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ نے ایک شخص کی آواز سنی جو اذان دے رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کہا جیسے اس نے کہا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کوئی بکریوں کا چرواہا ہے، یا اپنے گھر والوں سے بچھڑا ہوا ہے“، لوگوں نے دیکھا تو وہ (واقعی) بکریوں کا چرواہا نکلا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 5251)، مسند احمد 4/336، وفي الیوم واللیلة 18 (38) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|