كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 29. بَابُ: إِقَامَةِ كُلِّ وَاحِدٍ لِنَفْسِهِ باب: ہر ایک کا اپنے لیے الگ الگ اقامت کہنے کا بیان۔
مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اور میرے ایک ساتھی سے فرمایا: ”جب نماز کا وقت آ جائے تو تم دونوں اذان دو، پھر دونوں اقامت کہو، پھر تم دونوں میں سے کوئی ایک امامت کرے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 636 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ترجمہ الباب پر «ثم أقیما» سے استدلال ہے، اس سے لازم آتا ہے کہ اذان بھی ہر ایک اپنے لیے الگ الگ کہے، لیکن یہ بعید ازفہم ہے، اور اس کی توجیہ حدیث رقم: ۶۳۵ میں گزر چکی ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|