كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 33. بَابُ: الْقَوْلِ مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ باب: جس طرح مؤذن کہے اسی طرح اذان سننے والا بھی کہے۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم اذان سنو تو ویسے ہی کہو جیسا مؤذن کہتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 7 (611)، صحیح مسلم/الصلاة 7(383)، سنن ابی داود/الصلاة 36 (522)، سنن الترمذی/الصلاة 40 (208)، سنن ابن ماجہ/الأذان 4 (720)، (تحفة الأشراف: 4150)، موطا امام مالک/الصلاة 1 (2)، مسند احمد 3/5، 53، 78، 90، سنن الدارمی/الصلاة 10 (1237) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|