كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 36. بَابُ: الْقَوْلِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ باب: جب مؤذن «حي علی الصلاۃ، حي علی الفلاح» کہے تو سننے والا کیا کہے؟
علقمہ بن وقاص کہتے ہیں کہ میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان کے مؤذن نے اذان دی، تو آپ ویسے ہی کہتے رہے جیسے مؤذن کہہ رہا تھا یہاں تک کہ جب اس نے «حى على الصلاة» کہا تو انہوں نے: «لا حول ولا قوة إلا باللہ» کہا، پھر جب اس نے «حى على الفلاح» کہا تو انہوں نے: «لا حول ولا قوة إلا باللہ» کہا، اور اس کے بعد مؤذن جس طرح کہتا رہا وہ بھی ویسے کہتے رہے پھر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کہتے ہوئے سنا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 11431)، مسند احمد 4/91، 98، سنن الدارمی/الصلاة 10 (1239) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|