كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 2. بَابُ: تَثْنِيَةِ الأَذَانِ باب: اذان دہری کہنے کا بیان۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ عنہ کو اذان دہری اور اقامت اکہری کہنے کا حکم دیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأذان 1 (603)، 2 (605)، 3 (607)، أحادیث الأنبیاء 50 (3457)، صحیح مسلم/الصلاة 2 (378)، سنن ابی داود/الصلاة 29 (508، 509)، سنن الترمذی/الصلاة 27 (193)، سنن ابن ماجہ/الأذان 6 (729، 730)، (تحفة الأشراف: 943)، مسند احمد 3/103، 189، سنن الدارمی/الصلاة 6 (1230، 1231) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ عہدرسالت میں اذان دہری اور اقامت اکہری تھی، البتہ تم «قد قامت الصلاة، قد قامت الصلاة » (دو بار) کہو۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصلاة 29 (510، 511)، (تحفة الأشراف: 7455)، مسند احمد 2/85، 87، سنن الدارمی/الصلاة 6 (1229)، ویأتي عند المؤلف برقم: (669) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
|