كتاب الأذان کتاب: اذان کے احکام و مسائل 4. بَابُ: كَمِ الأَذَانُ مِنْ كَلِمَةٍ باب: اذان میں کتنے کلمے ہیں؟
ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذان کے انیس کلمے ہیں، اور اقامت کے سترہ کلمے“، پھر ابومحذورۃ رضی اللہ عنہ نے انیس اور سترہ کلموں کو گن کر بتایا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الصلاة 3 (379)، سنن ابی داود/ الصلاة 28 (502، 504)، سنن الترمذی/الصلاة 26 (192)، سنن ابن ماجہ/الأذان 2 (709)، (تحفة الأشراف: 12169)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 632، 634 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اذان میں انیس کلمات ترجیع والی اذان کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|