كتاب الذبائح کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل 6. بَابُ: السَّلْخِ باب: کھال اتارنے کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک لڑکے کے پاس سے ہوا جو بکری کی کھال اتار رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الگ ہو جاؤ میں تمہیں بتاتا ہوں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک گوشت اور کھال کے بیچ داخل فرمایا یہاں تک کہ آپ کا ہاتھ بغل تک پہنچ کر چھپ گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! اس طرح سے کھال اتارو“، پھر آپ وہاں سے چلے، اور لوگوں کو نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الطہارة 73 (185)، (تحفة الأشراف: 4158) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کیوں کہ بکری نجس نہیں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|