كتاب الذبائح کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل 11. بَابُ: النَّهْيِ عَنْ لُحُومِ الْجَلاَّلَةِ باب: جلالہ (گندگی کھانے والے جانور) کا گوشت کھانا منع ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «جلالہ» (گندگی اور نجاست کھانے والے جانور) کے گوشت اور اس کے دودھ سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الجہاد 52 (3785)، سنن الترمذی/الأطعمة 24 (1824)، (تحفة الأشراف: 7387)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/219، 226، 241، 253، 321) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|