كتاب الذبائح کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل 14. بَابُ: لُحُومِ الْبِغَالِ باب: خچر کے گوشت کی حرمت کا بیان۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ گھوڑے کا گوشت کھاتے تھے، میں نے کہا: اور خچروں کا؟ کہا: نہیں۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الصید 29 (4335)، (تحفة الأشراف: 2430) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑ ے، خچر اور گدھے کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأطعمة 26 (3790)، سنن النسائی/الذبائح 30 (4336)، (تحفة الأشراف: 3505)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/89، 90) (ضعیف)» (بقیہ اور صالح بن یحییٰ اور یحییٰ بن المقدام سب ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: سنن ترمذی میں جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ خیبر کے دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھریلو گدھے اور خچر کے گوشت سے منع فرمایا، معلوم ہوا کہ خچر کا گوشت حرام ہے (ملاحظہ ہو: تحفۃ الاحوذی: ج۲ص ۳۴۶)۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|