كتاب الذبائح کتاب: ذبیحہ کے احکام و مسائل 8. بَابُ: ذَبِيحَةِ الْمَرْأَةِ باب: عورت کے ذبیحہ کا حکم۔
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے ایک بکری کو پتھر سے ذبح کر دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ نے اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کیا۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوکالة 4 (2304)، الذبائح 18 (5501، 5502)، 19 (5504، 5505)، (تحفة الأشراف: 11134)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/76، 3/454، 6/386) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|