كِتَاب الْأَطْعِمَةِ کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل 54. باب فِي غَسْلِ الْيَدِ مِنَ الطَّعَامِ باب: کھانا کھا کر ہاتھ دھونے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سو جائے اور اس کے ہاتھ میں گندگی اور چکنائی ہو اور وہ اسے نہ دھوئے پھر اس کو کوئی نقصان پہنچے تو وہ اپنے آپ ہی کو ملامت کرے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 12656)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 48 (1860)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 22 (3296)، مسند احمد (2/263، 537)، سنن الدارمی/الأطعمة 27 (2107) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|