كِتَاب الْأَطْعِمَةِ کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل 14. باب فِي كَرَاهِيَةِ ذَمِّ الطَّعَامِ باب: کھانے کی برائی بیان کرنا مکروہ اور ناپسندیدہ بات ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں لگایا، اگر رغبت ہوتی تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3563)، صحیح مسلم/الأشربة 35 (2064)، سنن الترمذی/البر والصلة 84 (2031)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 4 (3259)، (تحفة الأشراف: 13403)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/474، 479، 481) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|