كِتَاب الْأَطْعِمَةِ کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل 52. باب فِي الْمِنْدِيلِ باب: رومال کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ اس وقت تک رومال سے نہ پونچھے جب تک کہ اسے خود چاٹ نہ لے یا کسی کو چٹا نہ دے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 18 (2031)، (تحفة الأشراف: 5916)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأطعمة 52 (5456)، سنن ابن ماجہ/الأطعمة 9 (3269)، مسند احمد (1/293، 346، 370، 3/301)، سنن الدارمی/الأطعمة 6 (2069) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھاتے تھے اور اپنا ہاتھ جب تک چاٹ نہ لیتے پونچھتے نہیں تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأشربة 18 (2032)، سنن الترمذی/الشمائل (137، 141)، (تحفة الأشراف: 11146)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/454، 6/386)، دی/ الأطعمة 10 (2076) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|