كِتَاب الْأَطْعِمَةِ کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل 25. باب النَّهْىِ عَنْ أَكْلِ الْجَلاَّلَةِ، وَأَلْبَانِهَا باب: گندگی کھانے والے جانور کے گوشت کو کھانا اور اس کے دودھ کو پینا منع ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاست خور جانور کے گوشت کھانے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأطعمة 24 (1824)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 11 (3189)، (تحفة الأشراف: 7387) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاست خور جانور کا دودھ (پینے) سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الضحایا 43 (4453)، (تحفة الأشراف: 6191)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الأطعمة 24 (1824)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 20 (3420)، حم1/226،241، 339)، وانظر ایضًا رقم: (3719) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلاظت کھانے والے اونٹ کی سواری کرنے اور اس کا دودھ پینے سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: (2558)، (تحفة الأشراف: 7589) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|