كِتَاب الْأَطْعِمَةِ کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل 31. باب مَا لَمْ يُذْكَرْ تَحْرِيمُهُ باب: ایسی چیزوں کا بیان جن کی حرمت مذکور نہیں۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں لوگ بعض چیزوں کو کھاتے تھے اور بعض چیزوں کو ناپسندیدہ سمجھ کر چھوڑ دیتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا، اپنی کتاب نازل کی اور حلال و حرام کو بیان فرمایا، تو جو چیز اللہ نے حلال کر دی وہ حلال ہے اور جو چیز حرام کر دی وہ حرام ہے اور جس سے سکوت فرمایا وہ معاف ہے، پھر ابن عباس نے آیت کریمہ: «قل لا أجد فيما أوحي إلى محرما» ”آپ کہہ دیجئیے میں اپنی طرف نازل کی گئی وحی میں حرام نہیں پاتا“ اخیر تک پڑھی۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 5386) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|