كِتَاب الْأَطْعِمَةِ کتاب: کھانے کے متعلق احکام و مسائل 39. باب فِي أَكْلِ الْجُبْنِ باب: پنیر کھانے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ غزوہ تبوک میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پنیر لائی گئی آپ نے چھری منگائی اور بسم الله پڑھ کر اسے کاٹا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 7114)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/ الأشربة 40 (3052)، 20 (3827) (حسن الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: حسن الإسناد
|