كِتَاب الْبُيُوعِ کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 30. باب فِي الشَّرِكَةِ عَلَى غَيْرِ رَأْسِ مَالٍ باب: بغیر سرمایہ لگائے شرکت کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں، عمار اور سعد تینوں نے بدر کے دن حاصل ہونے والے مال غنیمت میں حصے کا معاملہ کیا تو سعد دو قیدی لے کر آئے اور میں اور عمار کچھ نہ لائے۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الأیمان والنذور 47 (3969)، البیوع 103 (4701)، سنن ابن ماجہ/التجارات 63 (2288)، (تحفة الأشراف: 9616) (ضعیف)» (ابوعبیدہ کا اپنے والد عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|