كِتَاب الْبُيُوعِ کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل 6. باب فِي كَرَاهِيَةِ الْيَمِينِ فِي الْبَيْعِ باب: خرید و فروخت میں (جھوٹی) قسم کھانے کی ممانعت۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”(جھوٹی) قسم (قسم کھانے والے کے خیال میں) سامان کو رائج کر دیتی ہے، لیکن برکت کو ختم کر دیتی ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/البیوع 26 (2087)، صحیح مسلم/المساقاة 27 (1606)، سنن النسائی/البیوع 5 (4466)، (تحفة الأشراف: 13321)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/235،242، 413) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|