كِتَاب الْجَنَائِزِ جنازے کے احکام و مسائل The Book of Prayer - Funerals 14. باب تَسْجِيَةِ الْمَيِّتِ: باب: میت کو کپڑے کے ساتھ ڈھانپ دینے کا بیان۔ Chapter: Covering the deceased صالح (بن کیسان) نے ابن شہاب (زہری سے روایت کی، انھیں ابو سلمہ بن عبد الرحمان نے خبردی کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو ئے تو آپ کو دھاری دار یمنی چادر سے ڈھا نپا گیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا گئے تو آپصلی اللہ علیہ وسلم کو یمنی دھاری دار چادر میں ڈھانپ دیا گیا۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
معمر اور شہاب نے (ابن شہاب) زہری سے اسی سند کے ساتھ بالکل اسی طرح حدیث روایت کی۔ مصنف نے اپنے دوسرے دو اساتذہ سے بھی یہی روایت نقل کی ہے۔
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
|