اذان، خطبہ جمعہ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں 1221. جمعہ والے دن امام خطبہ دے رہا ہو تو لوگوں کو کلام کرکے خاموش کرانا منع ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم نے اپنے ساتھی سے کہا کہ خاموش ہو جاؤ جبکہ امام جمعہ کے دن خطبہ دے رہا ہو تو تم نے لغو کام کیا۔“ یہ الفاظ عبدالرزاق کی روایت کے ہیں۔ باقی راویوں نے سماع کا ذکر نہیں کیا۔ کچھ راویوں نے ” قال رسول الله صلى الله عليه وسلم“ کہا ہے اور کچھ نے ” عن النبى صلى الله عليه وسلم“ کہا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|