صحيح ابن خزيمه کل احادیث 3080 :حدیث نمبر
صحيح ابن خزيمه
اذان، خطبہ جمعہ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں
1201.
جمعہ کے دن امام کا منبر پر تشریف فرما ہوتے وقت لوگوں کو بیٹھنے کا حُکم دینا، اگر ولید بن مسلم اور ان کے نیچے والے راویوں نے اس سند میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا واسطہ یاد رکھا ہو کیونکہ ابن جریج کے شاگردوں نے یہ روایت عطاء کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کی ہے (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا واسطہ ذکر نہیں کیا)
حدیث نمبر: Q1780
Save to word اعراب

تخریج الحدیث:
حدیث نمبر: 1780
Save to word اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے تو آپ نے لوگوں سے کہا: بیٹھ جاؤ۔ تو سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے آپ کا یہ حُکم سنا جبکہ وہ مسجد کے دروازے پر تھے تو وہ (وہیں) بیٹھ گئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے ابن مسعود (اندر) آجاؤ۔

تخریج الحدیث: حسن

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.