اذان، خطبہ جمعہ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں 1236. جمعہ والے دن کسی شخص کا اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اُٹھا کر خود وہاں بیٹھنا منع ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو اُس کی جگہ سے اُٹھا کر خود اُس کی جگہ پر نہ بیٹھے ـ جناب نافع کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یہ حُکم جمعہ کے دن ہے؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ جمعہ کے دن اور جمعہ کے علاوہ دنوں میں بھی (یہی حُکم ہے) ـ جناب نافع کہتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے اپنی جگہ سے اُٹھ جاتا تو وہ اُس جگہ پر نہیں بیٹھتے تھے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|