اذان، خطبہ جمعہ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں 1200. اس لکڑی کا بیان جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منبر بنایا گیا تھا
جناب ابوحازم بیان کرتے ہیں کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے متعلق اختلاف کیا کہ وہ کس چیز سے بنا تھا تو اُنہوں نے سیدنا سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس (ایک شخص کو پوچھنے کے لئے) بھیجا تو اُنہوں نے فرمایا کہ لوگوں میں مجھ سے زیادہ اس بات کو جاننے والا کوئی شخص باقی نہیں ہے۔ وہ جنگل کے جھاؤ کی لکڑی سے بنا تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ” الاثل سے مراد الطرفاء“ (جھاؤ سے ملتا جلتا درخت) ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|