كِتَابُ الْإِيمَان ایمان کا بیان شیطانی وسوسوں کا زبان پر نہ لانا صریح ایمان ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میں اپنے دل میں ایسے خیالات پاتا ہوں کہ ان کو زبان پر لانے سے یہ بہتر سمجھتا ہوں کہ کوئلہ بن جاؤں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صریح ایمان ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 147، 6188، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 10434، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5112،قال الشيخ الألباني: صحيح، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2128، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10838، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1090
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح خلا شيخ الطبراني منتصر، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 34)، منتصر بن نصر بن منتصر الواسطي» حكم: إسناده ضعيف
|