كِتَابُ الْإِيمَان ایمان کا بیان ایمان کے تین اوصاف کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص میں تین اوصاف موجود ہوں وہ ایمان کا مزہ چکھ لیتا ہے۔
(1) جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے زیادہ اور کسى سے محبت نہ رکھتا ہو۔ (2) جس شخص کو اپنے دین سے مرتد ہو جانا آگ میں جلا دیا جانے سے زیادہ محبوب ہو۔ (٣) جو اللہ کے لیے کسی سے دوستی رکھتا ہو، اور اللہ کے لیے ہی کسی سے بغض رکھتا ہو۔“ تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 16، 21، 6041، 6941، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 43، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 237، 238، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4990، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2624، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4033، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 21125، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12184، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2071، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2813، والبزار فى «مسنده» برقم: 6221، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20320، والطبراني فى «الكبير» برقم: 724، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1149، 4905، والطبراني فى «الصغير» برقم: 728، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30997، 35910»
حكم: صحيح
|