كِتَابُ الْإِيمَان ایمان کا بیان روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کن سے کلام نہیں کرے گا؟
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تین افراد سے قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا، اور نہ انہیں پاک کرے گا، اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہوگا۔ (1) بوڑھا سفید و سیاہ بالوں والا زانی، (2) متکبر فقیر، (3) جس کو اللہ تعالیٰ نے مال دیا تو وہ اس کو قسم سے ہی خریدتا اور بیچتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 6111، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5577، والطبراني فى «الصغير» برقم: 821، صحيح الجامع برقم: 3072
قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 78)» حكم: إسناده صحيح
|