كِتَابُ الْإِيمَان ایمان کا بیان نیکی کے اعمال پر قائم رہنے کی ترغیب
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک لکڑی کے ساتھ زمین کرید رہے تھے، پھر سر اٹھایا اور فرمایا: ”ہر ذی روح جاندار کی جگہ جنّت اور جہنّم میں لکھی ہوئی ہے، نیز اس کا نیک بخت اور بد بخت ہونا بھی۔“ تو ایک شخص کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر ہم عمل کرنا چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! بلکہ تم عمل کرو، کیونکہ ہر آدمی کے لیے وہ راہ آسان کر دی گئی ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا۔ نیک بخت لوگ نیک بختی کی راہ کے لیے آسان کئے جاتے ہیں، اور بد بخت لوگ بد بختی کی طرف آسان کئے جاتے ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: «﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَى ● وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ﴾» (اللیل: ٥ تا ٦) ”جس نے دیا (اللہ کی راہ میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)۔ اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1362، 4945، 4946، 4947، 4948، 4949، 6217، 6605، 7552، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2647، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 334، 335، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11614، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4694، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2136، 3344، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 78، وأحمد فى «مسنده» برقم: 631، والطبراني فى «الصغير» برقم: 950، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20074»
حكم: صحيح
|