كِتَابُ الْإِيمَان ایمان کا بیان گناہوں کو حقیر جاننے کی وعید
سیدنا سہل بن سعد سعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھوٹے چھوٹے گناہوں سے اپنے آپ کو بچاؤ، چھوٹے گناہوں کی مثال اس قوم کی ہے جو ایک وادی میں گئے تو یہ بھی ایک لکڑی لے آیا اور یہ بھی لے آیا، انہوں نے اتنا ایندھن اکٹھا کر لیا جس سے انہوں نے اپنی روٹی پکا لی۔ اور چھوٹے گناہوں والا پکڑ لیا جاتا ہے تو وہ اس کو ہلاک کر دیتے ہیں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23272، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5872، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7323، والطبراني فى «الصغير» برقم: 904
قال الهيثمي: ورجال إحداهما رجال الصحيح غير عبد الوهاب بن عبد الحكم، وهو ثقة، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (190/10)» حكم: إسناده صحيح
|