كِتَابُ الْإِيمَان ایمان کا بیان روح کے پیدا کرنے کا بیان
سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کوئى روح پیدا کرنا چاہتا ہے تو آدمى اپنی عورت سے مجامعت کرتا ہے، ہر رگ اور پٹھے سے اس کا پانى اڑ جاتا ہے، اور جب ساتواں دن ہوتا ہے تو اللہ تعالىٰ ہر ایک رگ کو اس کے اور آدم علیہ السلام کے درمیان حاضر کرتا ہے۔“ اور پھر یہ آیت پڑھى: «﴿فِي أَيِّ صُوْرَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ﴾» ”جس صورت میں بھى اس نے چاہا تجھے جوڑ دیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 644، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1613، والطبراني فى «الصغير» برقم: 106
قال الهيثمي: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 134)» حكم: إسناده صحيح
|