من كتاب الاضاحي قربانی کے بیان میں 22. باب في أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ: گھوڑے کا گوشت کھانے کا بیان
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ہم نے مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں گھوڑے کا گوشت کھایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2035]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5510، 5519]، [مسلم 1942]، [نسائي 4432]، [ابن ماجه 3190]، [ابن حبان 5271]، [الحميدي 324] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا، اور گھوڑے کے گوشت (کو کھانے) کی اجازت دی۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2036]»
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 4219]، [مسلم 1941]، [أبوداؤد 3788]، [ترمذي 1793]، [نسائي 4338]، [أبويعلی 1787]، [ابن حبان 5268]، [الحميدي 1291] وضاحت:
(تشریح احادیث 2030 سے 2032) گھوڑے کا گوشت بلا کراہت جائز و حلال ہے مگر کیونکہ جہاد و سواری کے لئے اس کی ضرورت پڑتی تھی اس لئے اس کو کھانے کا عام معمول نہیں تھا، بعض فقہاء نے اس کو حرام اور بعض نے مکروہ کہا ہے لیکن راجح یہی ہے کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے جیسا کہ مذکورہ احادیث سے واضح ہے۔ واللہ اعلم۔ قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
|