من كتاب الاضاحي قربانی کے بیان میں 25. باب في الْحَالِبِ يَجْهَدُ الْحَلْبَ: دودھ دوہنے والے کا بیان
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہدیہ کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس کا دودھ نکالنے کا حکم دیا۔ میں نے اس کا سارا دودھ دوھ لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کچھ دودھ چھوڑ دو۔“ (تاکہ دودھ جلدی نکل آئے)۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2040]»
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن حبان 5283]، [موارد الظمآن 1999]، [ابن قانع، معجم الصحابة، ترجمة 470] قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
|