22. باب في أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ:
22. گھوڑے کا گوشت کھانے کا بیان
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ہم نے مدینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں گھوڑے کا گوشت کھایا۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2035]»
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5510، 5519]، [مسلم 1942]، [نسائي 4432]، [ابن ماجه 3190]، [ابن حبان 5271]، [الحميدي 324]
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح