كِتَابُ كتاب 287. بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ جہاد فی سبیل اللہ میں صف بندی کے وقت دعا کرنا
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: دو وقتوں میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔ اور دعا کرنے والے کی دعا کم ہی رد ہوتی ہے۔ جب اذان ہونے لگے اور جب دشمن کے مقابلے میں اللہ کے راستے میں صف بندی کی جائے۔
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا وهو فى حكم المرفوع وقد صح مرفوعًا: أخرجه مالك فى الموطأ: 70/1 و الدارمي: 766/2 موقوفًا، و رواه أبوداؤد: 540 مرفوعًا - انظر صحيح الترغيب: 266»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوفًا وهو فى حكم المرفوع وقد صح مرفوعًا
|