كِتَابُ كتاب 285. بَابُ مَنْ تَعَوَّذَ بِاللَّهِ مِنَ الْكَسَلِ کاہلی اور سستی سے اللہ کی پناہ مانگنا
حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْمَغْرَمِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ.» ”اے اللہ! میں تجھ سے کاہلی اور تاوان سے پناہ مانگتا ہوں، اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور میں آگ کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «حسن صحيح: أخرجه النسائي، كتاب الاستعاذة، الاستعاذة من الهرم: 5492»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم موت اور زندگی کے شر سے الله تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے۔ عذاب قبر اور مسیح دجال کے شر سے بھی پناہ طلب کرتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجنائز، باب التعوذ من عذاب القبر: 1377 و مسلم: 588»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|