كِتَابُ كتاب 275. بَابُ لِيَعْزِمِ الدُّعَاءَ، فَإِنَّ اللهَ لَا مُكْرِهَ لَهُ پختہ ارادہ کے ساتھ دعا کرنی چاہیے کیونکہ الله تعالیٰ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو یوں نہ کہے: اگر تو چاہے تو عطا کر دے بلکہ مضبوطی کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے درخواست کرے اور بڑی رغبت کے ساتھ دعا کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لیے کسی چیز کا عطا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الدعوات: 6339 و مسلم: 2679 و أبوداؤد: 1483 و الترمذي: 3497 و ابن ماجه: 3854»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو مضبوط ارادے کے ساتھ دعا کرے، اور یوں نہ کہے: اے اللہ اگر تو چاہتا ہے تو مجھے عطا کر دے۔ بے شک اللہ تعالیٰ کو کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري: 6338 و مسلم: 2678»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|