كِتَابُ كتاب 259. بَابُ مَنِ اسْتَمْطَرَ فِي أَوَّلِ الْمَطَرِ جو شخص بارش شروع ہونے پر طلبِ باراں کرے
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ بارش آ گئی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بدن مبارک سے کپڑا ہٹایا یہاں تک کہ بارش آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کو پہنچی۔ ہم نے کہا: اللہ کے رسول! آپ نے ایسا کیوں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ یہ اپنے رب کی طرف سے ابھی ابھی آئی ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، كتاب صلاة الاستسقاء: 898 و أبوداؤد: 5100 - انظر ظلال الجنة: 622»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|